خیبر پختونخواعوام کی آواز

 کرک: انڈس ہائی وے پر سیب سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار, دو افراد جاں بحق

کرک میں انڈس ہائی وے پر سپینہ موڑ کے مقام پر سیب سے بھرا ٹرک شدید حادثے کا شکار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق، ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث واقعہ پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار باپ اور بیٹا جان بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شکیل احمد، عمر 68 سال، اور ان کے بیٹے، عمر 28 سال، کے طور پر ہوئی ہے۔ شکیل احمد پشاور کے رہائشی تھے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور دونوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کرک منتقل کیا۔ اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات کی منتظر ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button