خیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کاراج برقرار، مزید بارشوں کی پیشگوئی

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں حالیہ دنوں سے بادلوں کا راج برقرار ہے، اور محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع جیسے چترال، دیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، بٹگرام، تورغر، بونیر، باجوڑ، مہمند، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، اور کرک میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ان بارشوں کی شدت کی وجہ سے طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات موجود ہیں، خاص طور پر خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں۔

گزشتہ بیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 13 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی.

پشاور شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہریوں کو موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button