جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

ڈیرہ اسماعیل خان: گھر میں اے سی گیس کی وجہ سے دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کے گیلانی ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمر تقریباً 47/48 سال تھی۔

زخمیوں میں ذوالفقار کی بیوی مریم بی بی، بیٹی آمنہ، بیٹی رانیہ اور بیٹا آیان شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ایئر کنڈیشنر کی گیس کی وجہ سے ہوا ہے، تاہم اس کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لئے مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button