خیبر پختونخواعوام کی آواز

 مردان: ٹرانسفارمر لنک ٹھیک کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

مردان کے علاقے لوند خوڑ سبحان آباد میں ٹرانسفارمر کے لنک میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق، واقعہ کے وقت 50 سالہ عربستان کرنٹ لگنے سے جانبحق ہو گیا، جبکہ 35 سالہ عمران شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوراً موقع پر پہنچی اور جانبحق شخص کے ہمراہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

زخمی عمران کو ابتدائی علاج کے بعد ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں اسے مزید علاج معالجے کے لیے ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا۔

پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button