تعلیمخیبر پختونخواعوام کی آواز

اپر کرم میں تمام میل سرکاری سکولز آج احتجاجاً بند

اپر کرم کے تمام میل سرکاری سکولز آج احتجاجاً بند کر دیے گئے ہیں۔ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن (ATA) نے اعلان کیا ہے کہ یہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک گورنمنٹ ہائی سکول تری منگل میں قتل ہونے والے اساتذہ کو انصاف نہیں ملتا۔

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے گورنمنٹ ہائی سکول تری منگل کو دوبارہ کھولنے کے نوٹیفکیشن کی مذمت کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ 4 مئی 2023 کو اس اسکول میں مسلح افراد کے حملے میں 4 اساتذہ سمیت 7 افراد کی ہلاکت کے بعد انصاف کی فراہمی تک اسکول کی دوبارہ کھلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسی سلسلے میں اپر کرم کی تمام ٹیچرز تنظیموں نے گورنمنٹ اسرار شہید ہائی سکول میں ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا ہے تاکہ اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی تیار کی جا سکے اور انصاف کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button