جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز
پشاور: دوستی سے انکار پر دہرے قتل کا ملزم گرفتار
پشاور کے نواحی علاقے متنی میں قتل کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، ملزم عمر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے دوستی کی پیشکش کو مسترد کرنے پر کاشف کو قتل کیا، جبکہ ہارون کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں تھا۔
تھانہ متنی پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے دوران بتایا کہ مقتولین کے موبائل فونز نے ملزم کے خلاف اہم شواہد فراہم کیے۔ ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان خان کے مطابق، ملزم نے شواہد کو چھپانے کی کوشش میں مقتولین کے فون کنویں میں پھینک دیے تھے، جو بعد میں پولیس نے برآمد کرلیے۔
یاد رہے کہ 24 جولائی کو متنی میں عمر نے فائرنگ کر کے دو موٹر سائیکل سوار دوستوں کو ہلاک کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران، ملزم نے وضاحت کی کہ وہ صرف کاشف کو قتل کرنا چاہتا تھا، لیکن ہارون بھی فائرنگ کی زد میں آگیا۔