جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز
ٹانک میں ججز سیکیورٹی سکواڈ پر حملہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق
ٹانک میں ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر بھگوال کے قریب جج کی گاڑی پر حملہ کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اس حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، جبکہ حملے میں تینوں جج محفوظ رہے۔
جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت سپاہی عبداللہ اور سپاہی صمد کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ اہلکار ساؤتھ وزیرستان سے تعلق رکھتے تھے۔ حملے کے دوران نامعلوم افراد نے ایک ڈبل کیبن گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔