خیبر پختونخواعوام کی آواز
شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی: پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان
محکمہ موسمیات نے آج سے 6 اگست تک ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا، کشمیر میں بارشیں متوقع ہیں۔
جبکہ خیبر پختونخوا میں چترال، بالائی وزیریں دیر، سوات، مالاکنڈ، ، شانگلہ، بالائی وزیریں کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ اباد، بونیر، باجوڑ، خیبراور کرم کے اضلاع میں بعض مقامات پر گرج چمک اورتیزہواوُں کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کے گھر میں داخل ہونے کے باعث کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں ایک ہی گھر کے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مزید برآں مانسہرہ میں مہانڈری کے مقام پر پل بہہ جانےسے شاہرہ کاغان بند ہے جب کہ سیاحوں کے وادی کاغان آنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔