خیبر پختونخواعوام کی آواز

کوہاٹ: بارش کے پانی سے ایک ہی گھر میں 12 ہلاکتیں، ایک بچی کی تلاش جاری

کوہاٹ سب ڈویژن درہ آدم خیل کے علاقے پرانا بازی خیل میں بارش کے پانی کی وجہ سے ایک بڑا سانحہ رونما ہوا۔ رات گئے شدید بارش کے باعث پانی کا ریلہ ایک گھر کے تہہ خانے میں جمع ہونے کے باعث 12 افراد جابحق۔

ریسکیو 1122 کے مطابق، مقامی افراد نے اطلاع دی کہ گھر کے تمام لوگ سو رہے تھے جب پانی تہہ خانے میں بھر گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوراً کارروائی شروع کی اور اب تک 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن میں 3 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ایک بچی کی تلاش جاری ہے۔

اس سانحے کے بعد علاقے میں دلی افسوس اور ہمدردی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حکام اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ خاندانوں کو مکمل مدد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ رات بارشوں کے باعث صوابی میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔

اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید کہا کہ حکومت مون سون بارشوں سے متعلق حفاظتی اقدامات کو بہتر بنائے گی تاکہ بہترین اور پیشگی حفاظتی اقدامات سے مون سون بارشوں سے جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button