خیبر پختونخواعوام کی آواز
کوہاٹ سے گیس اور تیل کے ذخائر دریافت
خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے اس دریافت کی اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دے دی ہے۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے اعلامیے کے مطابق، کوہاٹ ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ٹل بلاک میں رزگر 1 ویل سے یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور رزگر ویل سے 250 بیرل یومیہ خام تیل ملے گا۔
اس اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ان ذخائر سے مقامی ضروریات پوری کرنے میں مدد حاصل ہو گی۔