جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز
ضلع کرم، زمین کے تنازع پر جھڑپوں میں 10 افراد جاں بحق اور 55 زخمی
ضلع کرم کے مختلف مقامات پر زمین کے تنازع پر جاری جھڑپیں آج تیسرے روز بھی جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جان بحق اور 55 زخمی ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جھڑپیں بوشہرہ، ڈنڈر، بالش خیل، ہار کلے، پیواڑ اور شپینہ شگہ گیدو میں جاری ہیں جبکہ ضلع کرم کے 4 مقامات پر مسلسل فائرنگ کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود نے کہا ہے کہ ہنگو اور اورکرزئی سے گرینڈ جرگے کے اراکین سیز فائر کے لیے پہنچ چکے ہیں، سیز فائر کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
جبکہ دوسری جانب حالات کے تناظر میں پاراچنار مین شاہراہ بھی ہر قسم آمد و رفت کے لیے بند ہے.