جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

صحافی حسن زیب کے قاتل نوشہرہ سے گرفتار

نوشہرہ میں سینئر صحافی حسن زیب کے قاتل گرفتار. ڈی پی او نوشہرہ اظہر خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حسن زیب کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو ہم نے دس دن میں گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم اشفاق اور زوہیب دونوں مرکزی ملزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق قتل کی وجہ پلاٹ کے لین دین کا معاملہ تھا اور ملزمان نے 37 لاکھ روپے کے تنازع پر سینئر صحافی کو قتل کیا۔

ڈی پی او نوشہرہ نے کہا کہ ملزمان کا کہنا تھا کہ مقتول صحافی قسطوں پر موبائل، موٹرسائیکل اور زمین کی لین دین کررہے تھے اور قسطوں کی ادائیگی لیٹ ہونے پر مقتول صحافی ہمارے والد کی بار بار بے عزتی کرتے تھے اسی وجہ سے جان سے ماردیا۔

یاد رہے کہ 14 جولائی کی شب خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پشاور سے تعلق رکھنے والے صحافی حسن زیب کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔ 40 سالہ حسن زیب خیبرپختونخوا کے اردو زبان کے روزنامہ آج کے ساتھ بطور جنرل رپورٹر وابستہ تھے۔ صحافیوں کی تنظیم خیبر یونین آف جرنلسٹس اور پشاور پریس کلب کے رُکن تھے۔ وہ عموماً صحت اور شہری مسائل پر رپورٹنگ کرتے تھے۔

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر کے مطابق حسن زیب سے پہلے پاکستان میں رواں سال کے دوران 5 صحافیوں کو قتل جبکہ ایک صحافی کو گرفتار کر کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں 18 جون کو نامعلوم افراد نے خیبر نیوز سے وابستہ صحافی خلیل جبران کو قتل کیا تھا۔

 

 

 

 

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button