جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز
صوابی، فائرنگ سے والد اور بیٹی جاں بحق
صوابی مانیری پایان کے قریب کالا لار میں فائرنگ کے نتیجے میں والد اور بیٹی جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طبی امداد فراہم کرنے پہنچی اور تینوں کو زخمی حالت میں باچا خان ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ عامر نواز ، اور ان کی 22 سالہ بیٹی شامل ہیں اور 19 سالہ فیصل عمر شدید زخمی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے واقعے کی ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل صوابی میں تھانہ اتلہ کی حدود پنڑول میں گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوا تھا۔