جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور فائرنگ، گھریلوں تنازع پر میاں بیوی اور 5 ماہ کا بچہ قتل

پشاور میں ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق۔ پولیس کے مطابق واقعہ مچنی گیٹ کے قریب باچا خان مرکز میں واقع ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے  شوہر، بیوی، اور پانچ ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ انہیں واقعہ کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق، مقتولین کے رشتہ داروں کے درمیان گھریلو تنازعہ چلا آرہا تھا مگر اس حوالے سے مزید تفصیلات وقت آنے پر سامنے آئیں گی۔

پولیس نے کہا کہ ورثا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کاروائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button