خیبر پختونخواسٹیزن جرنلزمعوام کی آواز

پشاور:محرم الحرام سکیورٹی صورتحال، افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی  عائد

پشاور محرم کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر سی سی پی او قاسم علی خان کی جانب سے شہریوں کیلئے شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا کہ 14 ہزار پولیس آفیسرز اور اہلکار محرم الحرام کے دوران ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے13 پلاٹونز تعینات ہوں گے۔

علاوہ ازیں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کی نگرانی کی جائے گی اور ماتمی جلوس کے راستوں میں تعمیراتی کاموں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ جبکہ محرم کے دوران شہر میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی  عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں محرم الحرام کے دوراں امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کے لئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر سی ایم سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔

کنٹرول روم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا۔ایمرجنسی کنٹرول روم سے درجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ : 03433333049

یو اے این: 091111712713

فیکس: 0919210707

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button