خیبر پختونخواعوام کی آواز
پشاور، یونیورسٹی ٹاون کے شیلٹن گیسٹ ہاؤس میں مبینہ گیس لیکج سے دھماکہ،11 افراد زخمی
پشاور یونیورسٹی ٹاون کے نجی گیسٹ ہاؤس میں مبینہ گیس لیکج دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی گیسٹ ہاؤس کے منیجر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صبح گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں مبینہ گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس سے گیسٹ ہاؤس کے چار کمرے جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں جبکہ کمروں میں موجود زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
خیبر ٹیچنک ہسپتال کے ترجمان سجاد خان نے بتایا کہ اب تک 11 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مبینہ گیس دھماکے میں مرد، خواتین اور بچے جلھس گئے ہیں اور واقعہ کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام سٹاف کو الرٹ کیا گیا ہے۔
ادھر واقعہ کے بعد پولیس نفری دیگر امدادی ٹیموں کے ساتھ موقع پر موجود ہیں اور واقعہ سے متعلق تفتیش کا عمل شروع ہے۔