نوشہرہ، میاں راشد میموریل ہسپتال پبی کے مریض کی ہلاکت پر وزیراعلی کا نوٹس
نوشہرہ میاں راشد میموریل ہسپتال پبی میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی وجہ سے مریض کے جابحق ہونے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نوٹس۔ انہوں نے کمشنر مردان ڈویژن مریض کو ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ سات روز کے اندر پیش کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
نوٹفیکشن میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں ہسپتال کے عملے اور ریسکیو 1122 کے اہلکار کو تحقیقات میں شامل کیا جائیں، اور انکوائری کمیٹی سات دن میں رپورٹ اور سفارشات مرتب کرے۔
اور دوسری جانب ہسپتال کے عملے نے اوپی ڈی بند کر دی ہے۔ اوپی ڈی بندش ایم این اے کی ہسپتال میں مداخلت پر بند کی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ حکومت پہلے تخفظ فراہم کریں اور ڈاکٹرز کے کاموں میں ہر کوئی مداخلت کر رہا ہے جو کہ نا قابل قبول ہے۔
ہسپتال عملہ احتجاج ختم کرنے کو تیار نہیں ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز میاں راشد میموریل ہسپتال کے عملے پر لواحقین نے الزام لگایا تھا کہ ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ان کا مریض جاں بحق ہوا ہے۔ مریض کے لواحقین نے کل ہسپتال عملے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ آج ہسپتال انتظامیہ نے کام کرنا بند کردیا ہے۔
عوام ان روز بروز بڑھتے واقعات کے باعث خوف میں مبتلا ہو گئی ہے۔