سعودی عرب سے آئی لاپتہ خاتون کی دیر کے نوجوان سے شادی کی اطلاعات
رحمت اللہ سواتی
سعودی عرب سے دیرلویر کے علاقہ شلفلم خاراڑی دوستی کی خاطر آنے والی 37 سالہ خاتون اپنے دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔
پولیس کے مطابق 37 سالہ سعودی خاتون سعودی عرب میں بینک میں آفیسر ہے اوردیرلوئر کا22 سالہ عبدالواحد نوجوان خاتون کے ساتھ ڈرائیور کے فرائض سر انجام دے رہا تھا کہ اسی دوران سعودی خاتون کی دیرلویر کے نوجوان عبدالواحد کے ساتھ دوستی ہوگئی۔ سعودی خاتون دوستی کی خاطر پہلے بھی وزٹ کا ویزہ لگا کر دیرلویر آئی تھی۔
عبدالواحد کے والدین نے برا مناکر بیٹے کو واپس خاتون بھیجنے پر راضی کیا اور سعودی خاتون واپس سعودی عرب چلی گئی۔ اس دوران دونوں کا آپس میں مبینہ رابطہ بحال رہا اور سعودی خاتون 25 رمضان کو پھر اپنے دوست کے گھر دیرلویر آئی جسکے بعد دونوں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔
ادھر ذرائع کے مطابق سعودی عرب حکومت نے پاکستان حکومت سے سعودی خاتون کا سراغ لگانے کی درخواست کی ہے جس کے بعد وفاقی حکومت نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کوفوری طور خاتون بازیاب کرا نے حکم دیدیا ہے۔ ادھردیرلوئر نوجوان عبدالواحد کے خلاف اسلام آباد پولیس نے اغواء اور دیگر مقدمات بھی درج کئے ہیں اوراسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی سی آئی اے اپنے نفری کے ساتھ گزشتہ دو روزسے دیرلویر میں موجود ہیں۔ دیرلوئر پولیس کی بھاری نفری اور افسران سعودی خاتون کی تلاش میں ہے۔
ابھی تک خاتون اور لڑکے کا سراغ نہ مل سکا۔ پولیس نے عبدالواحد کے گھرکے کئی افرادکو حراست میں بھی لیا ہے۔ مقامی مشران نے بھی سعودی خاتون اور عبدالواحد کی تلاش شروع کردی ہے لیکن ابھی تک دونوں لاپتہ ہے۔ بعض ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی خاتون اور عبدالواحد نے شادی بھی کی ہے لیکن سرکاری سطح پر اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی۔ یہ معلوم ہو گیا ہے کہ 22سالہ عبدالواحد پہلے سے شادی شدہ اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
خیال رہے اس سے قبل گزشتہ سال انجو نامی بھارتی خاتون بھی 27 جولائی کو پاکستان ائی تھی۔ ان کی دیربالا کے رہائشی نوجوان نصراللہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں نے نکاح بھی کیا تھا۔ کچھ عرصہ یہاں گزارنے کے بعد وہ واپس بھارت چلی گئی۔