جرائم

مردان میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش زیر تعمیر واش روم میں دفن کردی

مردان کے نواحی علاقے سربند میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش زیرتعمیر واش روم میں دفن کردی۔ سوات کی رہاٸشی تین سالہ بچی کی ماں پانچ دن قبل غاٸب کی گٸی تھی۔ ملزم داماد نے سُسر کو کال کرکے مقتولہ کے کسی افغانی کے ساتھ بھاگ جانے کا ڈرامہ رچایا۔ تھانہ صدر پولیس نے سُسر کی رپورٹ پر کارواٸی کرتے ہوٸے مقتولہ کی لاش نکال لی۔ مقتولہ کے شوہر و دیوروں کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

پولیس تھانہ صدر کے عملے کے مطابق گزشتہ روز مردان کے نواحی علاقہ سربند نستہ روڈ شہبازخان کورونہ میں سوات کی رہاٸشی پچیس سالہ مسماة ث دختر محمدقیوم سکنہ باغڈھیری مٹہ سوات کی لاش ان کے گھر کی زیرتعمیر واش روم کی کچی زمین سے برآمد کی گٸی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ تین سالہ بچی کی ماں تھی جس کو ان کے شوہر محمد نعیم نے اپنے دوبھاٸیوں آصف،عابد پسران لعل زادہ کی مدد سے آتشیں اسلحہ سے قتل کرنے کے بعد اسکی لاش زیرتعمیر واش روم کی کچی زمین میں دفن کرلی تھی۔ ملزم کے سسر محمدقیوم نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی پانچ سال قبل بیاہ کے گٸی تھی تاہم شوہربیوی کے مابین گھریلو ناچاقی تھی اور مقتولہ ناراض ہوکر میکے بیٹھی تھی جسے پچھلے ماہ کی 25 تاریخ کو ان کا شوہر مناکر واپس لایا مگر 28 مارچ کو داماد نے مجھے موباٸیل پر کال کرکے بتایا کہ آپ کی بیٹی کسی افغانی لڑکے کے ساتھ گھر سے نکل کر بھاگ گٸی ہے جس پر مجھے شک ہوا۔

اس ضمن میں ڈی ایس پی سرکل خالدخان،ڈی ایس پی سٹی اعجاز خان اور ایس ایچ او صدر درویش حسن خان نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر مقتولہ کی لاش زیرتعمیر واش روم سے نکال کر برآمد کرلی۔ مقتولہ کے شوہر اور ان کے دو بھاٸیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کارواٸی تفتیش شروع کردی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button