صحت

ضلع خیبر میں آوارہ کتوں کا راج، دو بچے زخمی

 

ضلع خیبر میں گزشتہ کئی روز سے آوارہ اور باؤلے کتوں کا راج ہے۔ جمرود میں ایک اور بچی کو آوارہ کتے نے حملہ کرکے زخمی کر دیا جبکہ اس پہلے باڑہ میں بھی کتے نے زیاد نامی آٹھویں جماعت کے طالب علم کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

مقامی لوگوں کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے ملک آباد میں وجیہہ نامی بچی کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا ہے، جس کو فوری طبی امداد دی گئی ہے تاہم خاندان والوں نے متعلقہ حکام کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جمرود کے مختلف علاقوں میں ہر جگہ آوارہ کتوں کا راج ہے۔ ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے اور لائیو سٹاک خیبر ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں جس سے یہ مسلئہ روز بہ روز سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے منتخب نمائندوں، تحصیل چیئرمین، ایم پی اے اور ایم این اے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ محکموں کے افسران و دیگر عملے کو پابند بنایا جائے کہ وہ ضلع خیبر میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم چلائیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button