لائف سٹائل

وادی تیراہ میں نجی بینک کا افتتاح

 

ضلع خیبر وادی تیراہ کے علاقے باغ بازار میں نجی بینک (بینک الحبیب لمیٹڈ) کا افتتاح کردیا گیا۔ تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی 5 بلوچ کے کرنل حافظ رفیق سمیت بینک منیجر محمد ظہور ، ایس ایچ او تھانہ تیراہ سید خان اور تیراہ تاجر برادری کے صدر حاجی شیر محمد آفریدی سمیت تاجروں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کرنل حافظ رفیق نے کہا کہ باغ بازار میں بینک آنا ترقی کا پہلا قدم ہے، اب مزید بینکوں کے برانچ کھولنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ میدان کی اجتماعی آباد کاری کے لئے تمام تر توانائیاں خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں وادی تیراہ میدان کے عوام اور تاجروں کی سہولیات کے لیے موبائل بینکنگ یونٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ جلد ہی بلڈنگ مکمل ہونے پر بینک عملہ مستقل بنیادوں پر کام شروع کردے گا۔ کرنل حافظ رفیق نے کہا کہ جب سے ہم یہاں آئے ہیں تو تیراہ کے تاجروں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ فوج عوام کے ایک ہیں۔

کرنل حافظ رفیق نے کہا کہ علاقے میں شرپسند عناصر امن و امان خراب کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے، وادی تیراہ میدان کی تعمیر و ترقی کے لیے فوج اور عوام اکٹھے کام کر رہے ہیں۔ جس علاقے میں بینک آجاتا ہے وہاں ترقی شروع ہو جاتی ہے۔

اس موقع پر بینک کے منیجر محمد ظہور نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہم نے وادی تیراہ میدان میں اپنے بینک کا برانچ کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید قریب ہے لہذا عوام کی سہولت کے لیے موبائل بینکنگ یونٹ باغ بازار میں لایا گیا ہے جس میں عوام اور تاجروں کو ATM سروس سمیت عید کے لیے نئے نوٹ بھی دے رہے ہیں۔ تیراہ تاجر برادری کے صدر حاجی شیر محمد آفریدی نے کہا کہ اس بینک کا برانچ کھولنے کی وجہ سے ہمارے بازاروں میں تجارتی سرگرمیاں مزید بڑھے گی اور عوام اور تاجروں کو پیسے وصول کرنے اور بھیجنے میں آسانی ہوگی۔ اس موقع پر حاجی شیر محمد آفریدی نے بریگیڈیئر 27 بریگیڈ اور 5 بلوچ کے کرنل حافظ رفیق سمیت بینک انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button