جرائم

شمالی وزیرستان، ایف سی کمپاونڈ پر حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان جاں بحق

 

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایف سی کمپاونڈ پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان جاں بحق ہوگئے جب کہ کلیئرنس آپریشن میں 6 دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی جب کہ گاڑی کی چیک پوسٹ کو ٹکر کے بعد متعدد خودکش حملے کیے گئے۔ ان خودکش حملوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں 5 جوان جاں بحق ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملوں کے بعد لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں تمام 6 دہشتگردوں کو ماردیا گیا جب کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن احمد بدر جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والے 39 سال کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی سے ہے اور 23سال کےکیپٹن محمداحمد بدر کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر جاں بحق ہونے والوں میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد شامل ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button