سیاست

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ہٹانے کیلئے وفاقی حکومت کو خط ارسال

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کے لیے وفاقی حکومت کو خط ارسال کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے  چیف سیکرٹری کی خدمات وفاق کو واپس کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو خط  لکھ دیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری کی خدمات جلد سے جلد واپس لی جائیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے چیف سیکریٹری کیلئے 3 کی بجائے صرف ایک نام بھجوایا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے شہاب علی شاہ کی چیف سیکرٹری تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔

صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کی ایما پر 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جبکہ تھر ی ایم پی او کے آرڈز بھی چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کی ہدایت پر جاری کئے جاتے رہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button