تعلیم

سوات، انٹرنیشنل تائیکوانڈو کھلاڑی عائشہ آیاز نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا

 

رفیع اللہ خان
سوات سے تعلق رکھنے والی چودہ سالہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو کھلاڑی عائشہ آیاز نے سوات کے چودہ سالہ سائیکلسٹ محمد ابوزر کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا بیڑا اپنے سر لے لیا۔

تائیکوانڈو کی انٹرنیشنل کھلاڑی عائشہ آیاز نے کم عمر سائیکلسٹ محمد ابوزر کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا بیڑا اٹھاتے ہوئے انہیں اپنے والد آیاز نائیک کے نجی سکول میں سکالرشپ دے دی۔ اس موقع پر انہوں نے محمد ابوزر کو یونیفارم، کتابیں اور دیگر سامان بھی مفت فراہم کیا۔

عائشہ آیاز کا کہنا تھا کہ ابوزر نے پانچویں تک سرکاری سکول میں تعلم حاصل کی لیکن آگے پڑھنے کے لئے ان کے پاس وسائل نہیں تھے۔ اس بات کا احساس کرتے ہوئے انہوں نے یہ اقدم اٹھایا کہ وہ ابوزر کو نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ کھیلوں کے میدان بھی بھرپور سپورٹ کرینگے تاکہ یہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاکر ملک و قوم کا نام روشن کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد غریب اور نادار لوگوں کے ساتھ ساتھ سپورٹس مینوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا ہے۔
عائشہ آیاز نے بتایا کہ میں نے اپنی کیرئر کے آغاز میں یہ تمام مشکلات دیکھی ہے اس لئے چاہتی ہوں کہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کر سکوں۔

اس موقع پر سائیکلسٹ محمد ابوزر نے ٹی این این کو بتایا کہ انہوں نے سات سال کی عمر میں سائیکلنگ شروع کی تھی جبکہ گبین جبہ میں پہلے آل پاکستان سائیکلنگ مقابلوں میں حصہ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، جس کے بعد ضلعی، ڈویثرنل اور صوبائی مقابلوں میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوا چکا ہے۔

ان کا بتانا تھا کہ وہ مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہے جس کے لئے ان کے پاس وسائل کی کمی تھی ان کا تعلیمی سفر متاثر ہو رہا تھا تاہم عائشہ آیاز نے انہیں سپورٹ کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے عائشہ آیاز اور ان کے والد محمد آیاز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پڑھنے کے ساتھ سائیکلنگ میں مزید محنت کرکے وطن عزیز کا نام روشن کرینگے۔

اس حوالے سے انٹرنیشنل پبلک ہائی سکول میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سکول کے بچوں نے ملی نغمی، خاکے، اور دیگر مقابلوں میں حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button