سیاست

خیبر پختونخوا اسمبلی میں 67 ممبران پہلی بار ایوان کا حصہ بن گئے

 

محمد فہیم

8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے 67ممبران پہلی بار ایوان کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ 47 ممبران اس سے قبل بھی خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران رہ چکے ہیں۔ 13 اضلاع سے تمام منتخب نمائندے پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔ 145 کے ایوان میں اب تک صرف 114 ارکان کے انتخاب کا ہی اعلامیہ جاری ہوسکا ہے جبکہ باقی مانندہ 31 ممبران کے اعلامیہ کے بعد ہی ایوان میں نئے اور پرانے چہروں کی اصل تفصیل سامنے آسکے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق سب سے زیادہ پشاور سے 11 ممبران پہلی بار ایوان کا حصہ بنے ہیں۔ اسی طرح چترال، اپر دیر، اپر کوہستان، لوئر کوہستان، کولائی پالس، خیبر، مہمند، ہنگو، اورکزئی ، کرک ، جنوبی وزیرستان اپر، جنوبی وزیرستان لوئر اور ٹانک سے منتخب تمام ارکان اسمبلی پہلی بار ایوان کا حصہ بنیں گے۔

عام انتخابات کے نتیجے میں کامیاب امیدواروں میں پی کے ون چترال سے ثریا بی بی، پی کے 2 سے فتح الملک ناصر، پی کے 4 سوات سے علی شاہ، پی کے 5 اخترخان ، پی کے 8حامد الرحمن ، پی کے 9 سے سلطان روم، پی کے 10 سے محمد نعیم، پی کے 11اپر دیر سے گل ابراہیم خان، پی کے 12 سے محمد یامین، پی کے 13سے محمد انور خان، پی کے 17لوئر دیر سے عبید الرحمن، پی کے 19 باجوڑ سے حامد الرحمن، پی کے 27 بونیر سے عبدالکبیر خان، پی کے 30شانگلہ سے ڈاکٹر عباد ، پی کے 31اپر کوہستان سے فضل حق، پی کے 32 لوئر کوہستان سے سجاد اللہ، پی کے 33 کولائی پالس سے محمد ریاض، پی کے 36 مانسہرہ سے منیر حسین، پی کے 38سے زاہد چن زیب، پی کے 39سے اکرام اللہ، پی کے 40 سردار شاہ جہان یوسف،پی کے 42ایبٹ آباد اکرام اللہ، پی کے 43 سے رجب علی خان عباسی، پی کے 48 ہری پور سے میاں عدیل اقبال، پی کے 52 صوابی سے فیصل خان، پی کے 53سے مرتضی خان، پی کے 54 مردان سے زرشاد خان، پی کے 59 سے طارق محمود آریانی، پی کے 61سے اہتشام علی، پی کے 64 چارسدہ سے افتخار اللہ، پی کے 67 مہمند سے محبوب شیر، پی کے 68 سے محمد اسرار، پی کے 69خیبر سے عدنان قادری، پی کے 70سے محمد سہیل آفریدی، پی کے 71سے عبدالغنی، پی کے 74 پشاور سے اعجاز محمد، پی کے 75سے ارباب عثمان خان، پی کے 76 سے سمیع اللہ، پی کے 77سے شیر علی آفریدی، پی کے 78 سے ظاہر خان، پی کے 79 سے جلال خان، پی کے 80 سے ارباب زرک خان، پی کے 81سے قاسم علی شاہ، پی کے 82ملک طارق اعوان، پی کے 83 سے مینہ خان آفریدی،پی کے 85 نوشہرہ سے زرعالم خان، پی کے 88 سے میاں محمد عمر، پی کے 89 سے اشفاق احمد، پی کے 90کوہاٹ سے آفتاب عالم آفریدی اورپی کے 92 شفیع اللہ پہلی بار خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبر بنے۔

اسی طرح پی کے 93 ہنگو سے شاہ ابو تراب بنگش، پی کے 94 اورکزئی سے اورنگزیب، پی کے 96 کرم سے علی ہادی، پی کے 97 کرک سے محمد خورشید، پی کے 98 سے محمد سجاد، پی کے 99 بنوں سے زاہد اللہ، پی کے 104 شمالی وزیرستان سے نیک محمد خان، پی کے 105 لکی مروت سے جوہر محمد، پی کے 107سے طارق سعید، پی کے 108 ٹانک سے محمد عثمان، پی کے 109 جنوبی وزیرستان اپر سے آصف خان، پی کے 110 لوئر جنوبی وزیرستان سے عجب گل، پی کے 111 ڈیرہ اسماعیل خان سے مخدوم زادہ محمد آفتاب حیدراورپی کے 115 سے پیپلز پارٹی کے احسان اللہ پہلی بار ایوان کا حلف اٹھائیں گے۔ مخصوص نشستوں پر اب تک جمعیت کی اسیمہ عالم ، پیپلز پارٹی کی نیلوفر بابر اورمسلم لیگ ن کی شہلا بانو پہلی بار ایوان کا حصہ ہونگی۔

اکرم درانی چھٹی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن، مشتاق غنی اور فضل شکور کی چوتھی باری ہے۔ خیبر پختونخوا میں 26ممبران دوسری بار ، 18ممبران تیسری بار، دو ممبران چوتھی جبکہ ایک ممبر چھٹی مرتبہ صوبائی ایوان کا حصہ بن گیا ہے۔ ایک سے زائد بار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونیوالے ممبران کی تعداد 47 ہے۔ جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق دوسری مرتبہ منتخب ہونیوالے ممبران میں پی کے 3سوات سے شرافت علی، پی کے 14لوئر دیر محمد اعظم خان، پی کے 15سے ہمایوں خان، پی کے 16سے شفیع اللہ، پی کے 18سے لیاقت علی خان ، پی کے 20باجوڑ سے انور زیب خان ، پی کے 21 سے اجمل خان ،پی کے 24ملاکنڈ سے مصور خان، پی کے 25بونیر سے ریاض خان، پی کے 26سے سید فخر جہاں، پی کے 34بٹگرام سے زبیر خان، پی کے 35سے تاج محمد، پی کے 37سے بابر سلیم سواتی، پی کے 47سے ارشد ایوب، پی کے 49صوابی سے رنگیز احمد، پی کے 50سے عاقب اللہ، پی کے 56مردان سے امیر فرزند، پی کے 58سے عبدالسلام، پی کے 63چارسدہ سے ارشد علی، پی کے 72 پشاورسے کرامت اللہ چغرمٹی،پی کے 95 کرم سے محمد ریاض،پی کے 100بنوں سے پختون یار،پی کے 101 سے عدنان خان ، پی کے 106سے ہشام انعام اللہ،پی کے 112سے احمد کنڈی اورپی کے 113سے علی امین گنڈاپور دوسری صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیں گے۔

اسی طرح پی کے 6 سوات سے فضل حکیم، پی کے 7سے امجد علی، پی کے 23ملاکنڈ سے شکیل احمد، پی کے 28شانگلہ سے زرشاد خان ، پی کے 46 ہری پور سے اکبر ایوب ، پی کے 51صوابی سے عبدالکریم، پی کے 55مردان سے طفیل انجم، پی کے 57سے سید ظاہر شاہ، پی کے 60سے افتخار مشوانی، پی کے 62 چارسدہ سے خالد خان،پی کے 66 سے عارف احمد زئی، پی کے73 پشاور سے ارباب محمد وسیم ، پی کے 84سے فضل الہی، پی کے 86 نوشہرہ سے محمد ادریس، پی کے 87سے خلیق الرحمن اورپی کے 114ڈی آئی خان سے لطف الرحمن تیسری مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی ہونگے۔ مخصوص نشستوں پر جمعیت علمائے اسلام کی ریحانہ اسماعیل اور مسلم لیگ ن کی صوبیہ شاہد بھی تیسری مرتبہ ایوان کی رکن بنیں گے۔

پی کے 45 ایبٹ آباد سے مشتاق غنی اورپی کے 65 چارسدہ سے فضل شکور خان چوتھی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکنیت کا حلف لیں گے۔ جبکہ ایوان میں سب سے زیادہ تجربہ رکھنے والے پی کے102 بنوں سے اکرم خان درانی چھٹی مرتبہ صوبائی اسمبلی میں بیٹھیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button