سیاست

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست تیار

 

پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست تیارکرلی جس میں سابق ایم پی ایز کو فوقیت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر مشعل یوسفزئی اور ان کی دو خواتین دوست بھی فہرست میں شامل ہیں۔ عمران خان پر کیس کرنے والی چترال کی فوزیہ بی بی کو بھی مخصوص نشست پر لایا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں میں من پسند خواتین کو جو پارٹی سرگرمیوں میں شریک بھی نہیں رہی ان کو دیرینہ کارکن ظاہر کرکے فہرست میں شامل کردیاگیا ہے۔

فہرست میں یوتھ کے ورکرز جنہیں ٹکٹ نہیں دیاگیا ان کے خاندان کی خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پارٹی سرگرمیوں میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کے خاندان کی خواتین بھی فہرست میں شامل ہیں۔

ضلع پشاور سے کوئی بھی خاتون فہرست میں شامل نہیں ہے۔ پشاور کی خواتین نے سپیکر ہاوس کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ فہرست میں سنیٹیرفلک ناز کی دوست اور صوابی سے تعلق رکھنے والی زاہدہ ظہور، صوابی کی گل نسرین جو ارباب شیر علی کی رشتہ دار ہے شامل ہیں۔ عائشہ نعیم کا تعلق بھی صوابی سے ہے۔

مردان سے تعلق رکھنے والی روبینہ ناز، شازیہ جو کچھ عرصہ قبل ایبٹ آباد منتقل ہوئی ہے اور وہاں سے کونسلر بھی تھی، ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والی رابعہ بصری اور علی آمین کے کہنے پر دو اور خواتین بھی فہرست میں شامل ہیں۔

لکی مروت سے تعلق رکھنے والی کلثوم، سابق ایم پی اے عائشہ بانو  اور ٹک ٹاکر بی بی جان بھی فہرست میں شامل ہیں۔ فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرنے سے قبل تمام کی حتمی منظوری عمران خان سے لی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button