سیاست

خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہ ہوسکا

 

سید ذیشان کاکاخیل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کون ہوگا؟ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کی قلیل تعداد ہونے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں منقسم نظر آرہی ہے اور یو لگ رہا ہے کہ کوئی اپوزیشن لیڈر بننے کے لیے تیار نہیں ہے۔ گزشتہ اسمبلی کی طرح اس بار بھی اپوزیشن پنج پر زیادہ مضبوط اراکین نہیں ہونگے جس کی وجہ سے حکومت کو باآسانی قانون پاس کرنے کا موقع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت تک جمعیت علمائے اسلام کا اکرم درانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا پلان ہے تاہم اس کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ اس کا اندازہ اس بار سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک جے یو آئی نے کسی بھی سیاسی جماعت سے رابطہ تک نہیں کیا۔  دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کی خواہش کا اظہار تو کردیا ہے لیکن اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے کوششیں کا ارادہ بھی ہے لیکن تاحال کسی اپوزیشن جماعت سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق پی پی پی کی خواہش ہے کہ وہ ن لیگ کو ساتھ ملا کر اپوزیشن لیڈر لائے. تاہم عملی طور پر کسی اپوزیشن جماعت نے اپوزیشن لیڈر لانے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ اپوزیشن جماعتوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ابھی تک اجلاس تک نہیں بلایا جاسکا ہے۔

سیکرٹری اطلاعات خیبرپختونخوا جے یو آئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں جے یو آئی دوسری بڑی جماعت ہے اس لئے اپوزیشن لیڈر لانا ان کا حق ہے۔ ان کے مطابق 27 فروری کو مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پشاور میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہونا ہے جس میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب سمیت دیگر اہم معاملات طے ہو جائیں گے۔ جلیل جان نے بتایا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کی تعداد 23 ہے جس میں جے یو آئی کے 9، ن لیگ کے 8، پی پی پی کے 5، اے این پی اور پی ٹی آئی پی کا 1،1 امیدوار ہے۔ ان کے مطابق پہلے مرحلے میں جے یو آئی کے امیدوار حلف نہیں لینگے جبکہ بعد میں وہ اسمبلی میں بیٹھے گے اور حکومت کا مقابلہ کرینگے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی فیصل کریم کنڈی کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ اپوزیشن لیڈر پی پی پی سے لایا جائے جس کے لیے کوشش کی جائے گی تاہم عملی طور پر اب تک ان کا کسی جماعت کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button