لائف سٹائل

قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیینؐ اتھارٹی کا پشاور میں اہم اجلاس

 

قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیینؐ اتھارٹی کا پشاور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیینؐ اتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم اور ڈی جی ظفر محمود ملک نے ٹیم کے ہمراہ پشاور کا دورہ کیا۔

چیئرمین قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیینؐ اتھارٹی کا اجلاس میں کہنا تھا کہ اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے ہمیں اپنے خاتم النبیینؐ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شاندار سیرت پر عمل کرنا ہو گا۔ نوجوانوں کی کردار سازی کے لئے ہمارے پیارے نبی حاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے سیکھنا انتہائی ضروری ہے۔

سول سیکرٹریٹ پشاور میں تعارفی اجلاس میں صوبائی سطح پر اتھارٹی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں حاتم النبیین حضور کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کی روشنی میں صوبے بھر میں سرکاری ملازمین ، طلبہ اور محتلف جیلوں میں قیدیوں کی کردار سازی کیلئے مختلف تجاویز اور پروگرامز پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ان تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرکے معاشرے میں تحمل، برداشت، عفو و درگزر، رواداری و احترام کے اصولوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیینؐ اتھارٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ معاشرے کی اصلاح کے لیے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو مشعل راہ بناکر ان پر عمل پیرا ہونا بہت ضروری ہے اور اس سلسلے میں اٹھائے جانے والے تمام اقدامات قابل ستائش ہیں۔

اس موقع پر چئیرمین قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیینؐ اتھارٹی خورشید احمد ندیم کو نگراں صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی طرف سے پشاور آمد پر شیلڈ دی گئی جبکہ چیئرمین اتھارٹی کی جانب سے نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کو مقدس مقامات کا البم بھی پیش کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور حکام بھی شریک تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button