لائف سٹائل

پشاور میں موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

 

پشاور صدر میں قائم موبائل فون مارکیٹ میں رات گئے لگنے والی آگ پر 90 فی صد تک قابو پالیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق عمارت کے بالائی حصے میں موجود کمرے میں تاحال آگ لگی ہے۔

دھواں نکالنے کے لئے مختلف اینگلز سے قریبی عمارتوں سے راستے بنائے گئے ہیں۔ کمرشل پلازے کی چھت پر سنارکل ہیوی مشینری کے ذریعے کولنگ اور فائر فائٹنگ جاری ہے۔

آگ کے دباؤ اور دھواں کو نکالنے کے لیے سموگ ایجکٹرز سمیت مختلف طریقے اپنائے جارہے ہیں۔

فائر بریگیڈ کی 26 سے زائد گاڑیاں اور 130 سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ دیگر اضلاع سے بھی فائر فائٹرز کی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بلوالی گئی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button