جرائم

لکی مروت: اغوا کاروں نے جنید نامی ایک مزدور کو رہا کر دیا

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا ہونے والے دس مزدوروں میں سے ایک کو رہا کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی عمر دراز کے مطابق پہاڑوں میں کئی گھنٹے پیدل سفر کے بعد اغوء کاروں نے ڈومیل بنوں سے تعلق رکھنے والے جنید نامی مزدور کو رہا کر دیا۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ جنید گردوں کے مریض ہیں اور سفر کے قابل نہیں تھے، تاحال باقی نو مزدور ابھی تک اغوا کاروں کے پاس ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلح افراد نے سڑک کے کام پر مامور مزدوروں کو بیٹنی تحصیل کے علاقے حسین خیل سے اغوا کیا اور ان کا تعلق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مزدوروں کو تجوڑی سے شادی خیل روڈ پر کام کرنے کے دوران اغوا کیا گیا اور تمام افراد سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے ملازم ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اغوا ہونے والوں میں شاہ زیب (صوابی)، زاہد (چارسدہ)، جنید (بنوں)، علی حسن (وادی تیراہ)، فرمان گنڈا پور، فرہاد (بنوں)، ثمران، سعید غلام، وقاص اور زمان کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button