لائف سٹائل

چین میں زلزلے سے 111 افراد ہلاک

 

چین کے دو شمال مغربی صوبوں میں آنے والے زلزلے کے باعث تقریباً 111 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ چین کے دو شمال مغربی صوبوں گانگسو اور کنہائی میں تباہ کن زلزلے سے کم سے کم 111ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو چین کے صوبے گانگسو کے سرحدی قصبے میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم سے کم100 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر اموات کنہائی میں ہوئیں۔

یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی، اس کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلےکا مرکز چین کے شہر Lanzhou سے 102 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ چین کی حکومت کی جانب سے ڈیزاسٹر ریلیف ایمرجنسی کو فعال کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے اور مقامی امدادی کارروائیوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایک ورک ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے۔ زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button