جرائم

پشاور میں دو روز کے دوران 5 افراد فائرنگ سے جاں بحق

 

پشاور میں پرانی دشمنی نے دو افراد کی جان لے لی۔ ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود بازید خیل میں دو مخالف گروپوں نے سابقہ قتل مقاتلے دشمنی کی بنا پر ایک دوسرے پر فائرنگ کی ہے۔

فائرنگ سے ایک فریق سے محمد افضل جبکہ دوسرے فریق سے نوید لگ کر دونوں جان بحق ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ کل نوید گروپ نے فائرنگ کرکے اپنے مخالف خان افضل کو زخمی کیا تھا جس کی بنا آج ایک بار پھر آمنا سامنا ہوا جسکی وجہ سے دونوں فریقین کے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

خان افضل زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مجروح خان افضل قتل ، اقدام قتل ، راہزنی ڈکیتی ، اجرت اور دیگر سنگین متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے جو کہ علاقہ میں خوف کا علامت سمجھا جاتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز انقلاب کے علاقہ سکیم چوک میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ انقلاب کی حدود میں سکیم چوک میں پیش آیا جہاں 2 فریقین کے مابین زبانی تکرار پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق تھانہ انقلاب کی حدود سکیم چوک میں فائرنگ سے اصغر اور طاہر پسران ہارون ساکنان سکیم چوک، کاشف ولد انور شیر سکنہ بڈھ بیر، خادم حسین ولد قیرش خان سکنہ سکیم چوک، خالد ولد خادم حسین جبکہ ایک راہ گیر خاتون مسماۃ (ن) زوجہ منیر محمد سکنہ سکیم چوک لگ کر شدید زخمی ہو گئے۔
سکیم چوک سے ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں اصغر ولد ہارون ، کاشف ولد انور اور خالد ولد خادم حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button