لائف سٹائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ پیٹرول 14 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 21 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 02 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 164 روپے 64 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button