سیاست
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار دے دیا
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کر لی گئی ہیں۔
شانگلہ پولیس نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لئے پشاور پہنچی تھی، انٹرا پارٹی الیکشن میں عدم موجودگی پر گرفتاری نہ ہوسکی۔
شوکت یوسفزئی کیخلاف 21 نومبر کو دفعہ 109 کے تحت شانگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا، سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری کے لیے ان کے آبائی گاؤں بشام میں چھاپے مارے گئے تھے، گرفتار نہ ہونے پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 22 نومبر کو بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو باچا خان ائیرپورٹ پر طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔
شوکت یوسفزئی کا ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہا تھے کہ باچا خان ائیرپورٹ پر انہیں روک دیا گیا۔