سی ایس ایس افیسر بلال پاشا کی موت ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ
خالدہ نیاز
بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افیسر بلال پاشا کی موت اس وقت سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ صارفین بلال پاشا کی موت پر نہ صرف تعزیت کررہے ہیں بلکہ مینٹل ہیلتھ ایشو پر بھی بات کررہے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلال پاشا نے پیر کے روز خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد بلال پاشا کی رہائش گاہ پر پہنچے تو اس کو خون میں لت پت پایا۔
کنٹونمنٹ تھانے کے ایس ایچ او رضا خان نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے انکوائری شروع کردی ہے کہ بلال پاشا نے خودکشی کی یا انکو کسی نے قتل کیا ہے۔ انکے مطابق بلال پاشا کے سر میں گولی لگی تھی۔
بلال پاشا کی نماز جنازہ کنٹونمنٹ بورڈ کے احاطے میں ادا کی گئی اور انکی میت کو تدفین کے لیے آبائی ضلعے خانیوال منتقل کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس وقت بلال پاشا کا نام ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے جہاں صارفین انکی موت پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔ ساتھ میں مینٹل ہیلتھ پر توجہ دینے کی بھی بات کی جارہی ہے۔
ارحم خان نامی ایکس صارف نے لکھا ہے کہ ایک کامیاب سی ایس ایس آفیسر نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کی۔ اس نے مزید لکھا کہ بلال پاشا کی موت سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں مردوں کو مینٹل ہیلتھ سپورٹ کی ضرورت ہے یہاں تک کامیاب انسانوں کو بھی۔
Bilal Pasha, a successful CSS officer, passed away due to depression. His story highlights the urgent need for better mental health support for men, even among accomplished individuals, especially in Pakistani society.
إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ#BilalPasha pic.twitter.com/9i8mhojJ7t— Arham Khan 🇵🇸 (@IArham_) November 28, 2023
اسامہ نامی ایکس صارف لکھتے ہیں کہ بلال پاشا اب ہمارے بیچ نہیں ہے۔ وہ ایک لوئر مڈل کلاس فیملی سے آیا تھا جس نے خود کو ثابت کیا تھا۔
CSS-qualified Bilal Pasha is no more with us . He was a boy who came from a lower middle-class family and proved himself. #BilalPasha pic.twitter.com/44ebqfPHJR
— اسامہ (@me_izz_osama) November 28, 2023
ایکس پر احسن رضا لکھتے ہیں کہ جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔
زندگی تیرے تعاقب میں ہم
اتنا چلتے ہیں کہ مر جاتے ہیں“Your mental health is just as important as your physical health”
RIP 💔#BilalPasha pic.twitter.com/fteGycCTHi— Ahsan 🍥 (@AhsunMalick) November 28, 2023
ارباز خان لکھتے ہیں کہ اچھے لوگ ہمیشہ جلدی چھوڑ کے چلے جاتے ہیں۔
Good people always leave early 😢💔#rip_sir_bilal_pasha
#BilalPasha pic.twitter.com/j7w3SIMQ70— Arbazkhan (@iarbaz_khan) November 27, 2023
عمر جدون نے کہا ہے کہ بعض اوقات ہمیں مدد کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس وقت کوئی ہمیں سننے والا نہیں ہوتا۔ لہذا کوشش کیجے گا کہ جب کسی کو آپ کی ضرورت ہو تو اس کو وقت دیجیے اس سے پہلے کہ وہ ہمیشہ چھوڑ کے چلے جائیں اور ہم اس کو دیکھ یا سن نہ سکے۔
Sometimes we need a little support but no one is around & when u aren't here everyone comes to u & tells u that we are with u but it is too late. So try to be with someone when they need you, it's better than walking with them when they can't talk to you or see you.#BilalPasha pic.twitter.com/Qr0Y1MlwMy
— Umar Jadoon 🇵🇰 (@MrHazarvi10) November 28, 2023
سوشل میڈیا کے مطابق بلال پاشا کا تعلق ایک نچلے متوسط گھرانے سے تھا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد نجی ملازمت کرنے والے بلال نے والد کی خواہش پر سی ایس ایس کا امتحان دیا اور 2018 میں بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر تعینات ہوئے۔
انکی موت فی الحال ایک معمہ ہے۔ پولیس تحقیقات کے بعد ہی اصل پتہ چل سکے گا کہ انہوں نے خودکشی کی ہے یا انکو قتل کیا گیا ہے۔