کھیل

ورلڈ کپ: پہلا سیمی فائنل آج میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

 

ورلڈ کپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل آج میزبان ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے اور پہلے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

ورلڈ کپ 2023 کے ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم سیمی فائنل کا میچ بھی جیتنے کے لیے پرامید ہے۔ تاہم دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی سیمی فائنل میں کامیابی کے لیے مکمل طور پر اپنے آپ کو تیار کیے ہوئے ہے۔

پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم اور نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارتی شہر ممبئی کے واکھنڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ بھارت نے لیگ مرحلے میں 9 میچز کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ نے 9 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لیگ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو یعنی کل کھیلا جائے گا، یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہوگا جہاں میچ طوفان کی نذر ہونے کا خدشہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button