جرائم

پشاور میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو چھری کے وار سے قتل کردیا

 

پشاور میں رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے خواجہ سرا غزل کو قتل کردیا۔ تھانہ فقیر آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ رنگ روڈ اباسین یونیورسٹی کے قریب پلازہ میں اپنے کمرے میں خواجہ سراء طاہر عرف غزل سکنہ تہکال کو چھری سے وار کرکے زخمی کیا گیا ہے۔ جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی اے ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ اور ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد کامران خان کرائم سین عملہ کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور وقوعہ کا باریک بینی کیساتھ جائزہ لیا گیا۔

پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا جبکہ واقعہ سے متعلق اور ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیساتھ ساتھ اصل حقائق جاننے کیلئے اے ایس پی سید طلال احمد شاہ کی نگرانی میں پولیس نے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

اے ایس پی سید طلال احمد شاہ نے خواجہ سراء کمیونٹی کیساتھ ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ کیس کی باریک بینی کیساتھ تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کرینگے۔ ابتدائی طور پر یہ معاملہ آپس میں کوئی ذاتی رنجش ظاہر کیا جارہا ہے لیکن یہ کہنا ابھی قبل ازوقت ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button