جرائم

بلوچستان میں فورسز کی گاڑیوں پر حملہ، 14 فوجی جوان جاں بحق

 

بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں  14 فوجی جوان جاں بحق ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پسنی سے اورماڑہ جانے والی  فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس میں 14 فوجی جوان جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بعد ازاں بلوچستان میں جاں بحق ہونے والے جوانوں کی میتوں کو کراچی روانہ کیا گیا جہاں مہران بیس پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جوانوں کی میتوں کو وصول کیا۔ گورنر سندھ نے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی بعد ازاں گورنر سندھ نے ایمبولینس کے ذریعے میتوں کو روانہ کیا۔

دوسری جانب میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر دہشت گردوں  کے حملے کو مسلح افواج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فوری اور بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے، ان تین دہشت گردوں کو بیس میں داخل ہوتے وقت مار دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیارے اور فیول باؤزر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button