باڑہ پولیس نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا
ضلع خیبر کی باڑہ پولیس نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 15 اکتوبر کو باڑہ سے تعلق رکھنے والا ضابت نامی مقامی شخص ایک ٹیکسی میں 74 لاکھ روپے پشاور سے باڑہ لا رہا تھا کہ ڈی ٹور روڈ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6 افراد نے ان پر حملہ کیا اور ان سے 74 لاکھ روپے لے اڑے۔
ڈی پی او نے کہا کہ ضابت کی جانب سے رپورٹ درج ہونے کے بعد باڑہ خیبر پولیس نے کارروائی کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 68 لاکھ روپے ریکوری بھی کی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے اور ایس ایچ او باڑہ کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔ اس دوران پولیس نے کئی مشتبہ افراد سے تفتیش کی۔
پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرلیا اور انٹلیجنس بیس کاروائی میں سرگرم خطرناک ڈکیت گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں رحیم گل،مسعود ،تراب سکنہ باڑہ شلوبر شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل ایک عدد پستول برآمد کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا اور چوری کی 6781500 روپے بھی برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان نے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاہدہی کی جنکی گرفتاری کے لئے مشتبہ ٹھکانوں پر کاروائیاں جاری ہے۔
ڈی پی او نے کہاں کہ ڈکیت گروہ کو بے نقاب کرانا باڑہ پولیس کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا لیکن باڑہ پولیس نے پیشہ ورانہ طریقے کیس کو ٹریس کیا جوکہ مقامی پولیس کی بڑی کارروائی ہے۔