جرائم

ڈی آئی خان: پولیس اور شدت پسندوں کے مابین فائرنگ، 2 شدت پسند مارے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا دعویٰ ہے کہ تحصیل پروا میں پولیس اور شدت پسندوں کے مابین ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان بالی گروپ کے دو شدت پسند مارے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کے روز فائرنگ کا نشانہ بننے والے شدت پسندوں کی شناخت شعیب اور نعمان کے ناموں سے ہوئی ہے جو پولیس اور سکیورٹی فورسز کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردی کے متعدد وارداتوں میں مطلوب شعیب کی سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر تھی جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے جنہیں پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس خیبر پختونخوا اور خصوصی طور پر ضم اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جبکہ وقتا وقتا پولیس اور سکیورٹی فورسز بھی مختلف کارروائیوں میں شدت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

اس سے قبل رواں ماہ کے 15 تاریخ کو محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا ( سی ٹی ڈی) نے 128 مطلوب شدت پسندوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں شدت پسندوں کی تصاویر کے ساتھ ان کے سروں کی قیمیت بھی مقرر کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button