سیاست

دیر لوئر میں تمام سیاسی جماعتوں نے نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کردیا

دیر لوئر کے تمام سیاسی جماعتوں نے نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات پرانے حلقوں پر کرانے کا مطالبہ کردیا۔

اس سلسلے میں آج منگل کو جمعیت علماء اسلام دیر لوئر کے ضلعی امیر سراج الدین کے زیر صدارت نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

آل پارٹیز کا نفرنس میں دیر لوئر میں ہونے والے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی اور شرکاء نے دیر لوئر کے تمام نئی حلقہ بندیوں پر سخت تشویش اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مزکورہ حلقہ بندیوں کو مسترد کردیا۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے دیر لوئر کے لیے ایسی حلقہ بندیاں تشکیل دی ہے جس پر تمام جماعتوں کو شدید تحفظات ہے لہذا الیکشن کمیشن دیر لوئر کے تمام نئی حلقہ بندیوں کا ازسرنو جائزہ لیکر اس پر نظر ثانی کریں اور ایسے حلقہ بندیاں تشکیل دے جس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہو۔

آل پارٹیز کانفزنس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ ہمارے پرانے حلقے برقرار رکھے جائیں اور اسی پر عام الیکشن کرائے جائیں۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن نے ہمارے تحفظات دور نہیں کئے تو اس نئی حلقہ بندیوں کے خلاف حوالے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button