مردان میں ایک شخص نے ماں اور دو بہنوں کو قتل کردیا
مردان میں ایک شخص نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنی ماں اور دو جوانسال بہنوں کو قتل کردیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں موجود پولیس عملے کو رپورٹ درج کرتے ہوئے مسماۃ فرخ عنبرین زوجہ عرفان سکنہ معیار سیری مردان نے بتایا کہ مجھے اطلاع ملی کہ آپ کی والدہ مسماۃ فرخت بیوہ عبدالرحیم اور بہن ستائیس سالہ ثناء اور چوبیس سالہ زینب عرف زیبی کو گھر کے اندر واقع افسر کالونی کمیٹی مردان میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے پولیس کو بتایا کہ میرے بھائی جواد نے اپنی ماں اور بہنوں کو گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے قتل کریا ہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس تھانہ سٹی کے عملے نے مسماۃ عنبرین کی رپورٹ پر انکے بھائی ملزم جواد کے خلاف اپنی ماں اور دو بہنوں کے تہرے قتل کا مقدمہ درج کردیا اور مزیدتفتیش شروع کردی۔