جرائم

تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت تین دہشت گرد مارے گئے

 

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران کمانڈر سمیت تین دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت تین دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم عمل تھے اور ساتھ ہی معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے تاکہ دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button