جرائم

بی آر ٹی میں چوری کرنے والی چار خواتین گرفتار، 9 عدد موبائل فونز برآمد

پشاور میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بی آر ٹی میں خواتین سے قیمتی موبائل فونز، نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے والے چار خواتین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزمان خواتین میں دو راولپنڈی اور دو گلبہار امامیہ کالونی کے رہائشی ہیں جبکہ گرفتار گینگ نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر نو عدد قیمتی موبائل فونز سمیت ہزاروں روپے نقدرقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

بیان کے مطابق مسماۃ (ف) زوجہ اللہ داد نے تھانہ ٹاون پولیس کو بی آر ٹی میں موبائل فون چوری کی رپورٹ درج کرائی تھی جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاون سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون ابراہیم اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی، خصوصی ٹیم نے بی آر ٹی کے مختلف روٹس پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرکے کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران گزشتہ روز لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چار خواتین ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار خواتین ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button