جرائم

لکی مروت میں پولیس مقابلہ، اغوا کار مارا گیا، 14 سالہ مغویہ بھی قتل

لکی مروت کے علاقے وانڈہ سلطان خیل میں پولیس اور اغوا کار کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں اغواکار حکمت اللہ مارا گیا جبکہ ملزم نے فائرنگ کرتے ہوئے 14 سالہ مغویہ سعدیہ بی بی کو بھی قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق رواں ماہ کے 19 تاریخ کو عطاء اللہ نامی شخص نے تھانہ لکی میں ایف آئی ار درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی 14 سالہ بہن سعدیہ کو موٹر سائیکل پر سکول لے جارہا تھا کہ شین باغ کے قریب ملزم حکمت اللہ اور دو نامعلوم افراد نے موٹر کار سے اتر کر اسحلے کے زور پر زبردستی ان کی ہمشیرہ کو اغوا کرکے لئے گئے۔

تھانہ لکی پولیس نے ملزم کے خلاف  مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب نے واقعے کی فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اغواکار کی گرفتاری اور مغویہ کی بازیابی کے لیے ڈی ایس پی سرکل لکی ریاض خان قیادت میں ٹیم کو ٹاسک دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آج صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ لکی پولیس کو اغوائیگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم حکمت اللہ سلطان خیل نزد کچی کمر کے ایک ٹھکانے پر موجود ہے اور مغویہ بھی ان کے ساتھ ہے جس پر تھانہ لکی اور تھانہ ڈاڈیوالہ پولیس چھاپے کے لیے ان کے ٹھکانے کے قریب ہہنچے تو اغواکار حکمت اللہ  ہمراہ دو نامعلوم ساتھی ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور مغویہ کو فائر کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ میں اغواکار حکمت اللہ مارا گیا جبکہ ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button