ضلع خیبر میں پولیس نے بارود سے بھرے رکشے کو تحویل میں لے لیا
محراب آفریدی
ضلع خیبر باڑہ میں پولیس نے بارود سے بھرے رکشے کو قبضہ میں لیکر رکشہ ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق تھانہ باڑہ کے نالہ چیک ہوسٹ پر پولیس نے ایک لوڈر رکشے کو روکا جس سے بھاری مقدار میں بارودی مواد کو برآمد کرلیا اور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او کے مطابق بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپا کر رکھا تھا جس کو خودکش حملے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ رکشہ ڈرائیور کی شناخت ہارون رشید سکنہ باڑہ برقمبر خیل ہوئی ہے۔ پولیس نے لوڈر رکشے اور بارودی مواد کو فرنٹئیر کور حکام کے حوالے کردیا۔
چند روز قبل ضلع خیبر کی تحصیل تحصیل لنڈی کوتل میں خودکش حملہ آور خود ہی دھماکے کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا تھا۔
یاد رہے ضلع خیبرمیں گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اگست کے مہینے میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ اس سے قبل باڑہ کمپاونڈ پر دو خودکش حملے ہوئے تھے جس میں 4 اہلکار جانبحق او سات زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ 25 جولائی کو علی مسجد میں واقعہ الحدیث مسجد میں خودکش حملہ ہوا تھا جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی جاں بحق تھے۔