لائف سٹائل

پشاور کے بعد کوہاٹ کی بھی کرنسی کی مارکیٹ سیل کردی گئی

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی کے کاروبار کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق کوہاٹ میں کرنسی کی مارکیٹ سیل کردی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ مارکیٹ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کیا جارہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایف آئی اے نے پشاور کی چوک مارکیٹ میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرنسی مارکیٹ سیل کردی تھی۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے ضلع بٹگرام میں بھی کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کے غیرقانونی کاروبارمیں ملوث ہے جبکہ کارروائی میں13 لاکھ 80 ہزار روپے اور 2 ہزار517 سعودی ریال برآمد ہوئے۔

ملزم سے موبائل فون اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button