لائف سٹائل

سویڈن کی خاتون پاکستانی لڑکے کے لیے سوات پہنچ گئی

سویڈن کی خاتون سوشل میڈیا پر محبت کے بعد پاکستانی لڑکے کے لیے سوات پہنچ گئی جہاں خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق سویڈن کی 44 سالہ خاتون کی سوشل میڈیا کے ذریعے سوات کے علاقے چار باغ میں رہنے والے 23 سالہ احمد شاہ سے دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔

بعد ازاں سویڈن خاتون اپنی محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سوات پہنچ گئی جہاں 44 سالہ خاتون نے چار باغ کے 23 سالہ احمد شاہ سے نکاح کرلیا۔

خاتون نے باقاعدہ طور پر اسلام قبول کیا اور نکاح کیا جس کے بعد نیا جوڑا اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگیا۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کے بعد لڑکیوں کے خیبرپختونخوا پہنچنے، اسلام قبول کرکے مقامی شہری سے شادی کرنے کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل بھارت سے تعلق رکھنے والی انجو نامی لڑکی بھی دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے شادی کرنے کے لیے ان کے آبائی گاؤں پہنچ گئی تھیں، شادی کے بعد انجو نے مذہب تبدیل کرکے اسلام قبول کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button