جرائم

سوات میں شوگر مافیا سے 30 ہزار چینی کے بیگز برآمد

 

رفیع اللہ خان
سوات میں دو دنوں کے دوران شوگر مافیا سے 30 ہزار چینی کے بیگز برآمد کر لئے گئے۔ خفیہ اداروں کی اطلاع پر خوازہ خیلہ میں ایک کاروائی کے دوران گیارہ ہزار چینی بیگز جبکہ مینگورہ میں پانچ ہزار بیگز برآمد کر لئے گئے۔ گزشتہ روز بھی خوازہ خیلہ میں چودہ ہزار چینی کے بیگز برآمد کرکے دو بھائیوں نعیم اور انعام کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج دوسرے روز بھی چینی مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہے اور اب تک دو دنوں میں چینی مافیا کے گوداموں سے 30 ہزار چینی کے بیگز برآمد کر لئے ہیں۔

سوات کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل خان نے کہا ہے کہ سوات میں شوگر مافیا کے خلاف خفیہ اداروں کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ نے کاروائیاں تیز کر دی ہے اور مینگورہ شہر کے مختلف بازاروں میں خفیہ گوداموں سے چینی کے 5000 سے زاٸد بیگ برآمد کرلی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے کٸی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندازوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ناجاٸز منافع خوروں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے۔ ناجاٸز منافع خوروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر دم لینگے۔ ناجاٸز منافع خوروں کے خلاف کاررواٸی بلا تفریق جاری رہیگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button