کھیل

ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 

ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے کے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

خیال رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے اعتراضات پر پیر کو بطور ریزرو ڈے رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں، لیکن ہوسکتا ہے ایک اننگز کے بعد کولمبو میں بادل برسیں۔ اگر آج بارش کی وجہ سے پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو میچ 11ستمبرکو بھی جاری رہے گا اور وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button